تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی ﷺ سے ہوا صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا او ر ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے او رپھر بعدمیں اہل علم نے ان مجموعات کے اختصار اور شروح ،تحقیق وتخریج او رحواشی کا کام کیا۔مجموعاتِ حدیث میں اربعین نویسی، علوم حدیث کی علمی دلچسپیوں کا ایک مستقل باب ہے ۔اربعون؍اربعین سے مراد حدیث کی وہ کتاب ہےجس میں کسی ایک باب سےمتعلق احادیث یا مختلف ابواب سے یا مختلف اسانید سے چالیس احادیث جمع کی جائیں۔اس طرح کی تصانیف کا اصل سبب یہی احایث ہیں جن میں چالیں احادیث جمع کرنے والے کے لیے بہت فضیلت بیان کی گئی ہے ۔عبداللہ بن مبارک وہ پہلے محدث ہیں جنہوں نے اسی طرز پر پہلی اربعین مرتب کرنے کی سعادت حاصل کی ۔بعد ازاں اربعین کے سینکڑوں مجموعے مرتب ہوتے رہے ۔اربعین میں سب سے زیادہ متداول اربعین نووی ہےاس پر بہت سے علماء کے حواشی ، شروحات اور زاوئد موجود ہیں ۔ ’’سلسلہ اربعینا ت حدیث نبوی ﷺ‘‘ادارہ انصار السنۃ پبلی کیشنز،لاہورکےرئیس مولانا ابو حمزہ عبدالخالق صدیقی،اور حافظ حامد محمود الخضری حفظہما اللہ کی مشترکہ کاوش ہے۔ انہوں نے منہج محدثین کے مطابق مختلف 115؍اہم موضوعات پر اربعین مرتب کیں ہیں ہر موضوع سے متعلق 40 ؍احادیث مع تخریج و ترجمہ جمع کر کے ان کی ابواب بندی کی ہے ۔ادارہ انصار السنہ ’’ سلسلہ اربعینات الحدیث النوی‘‘ کے تقریباً 63 سلسلے شائع کرچکا ہے۔ مزید اشاعت کا کام جاری ہے۔عامۃ الناس کےاستفادہ کےلیے کتاب وسنت سائٹ نے اس سلسلہ اربعینات نبوی کو پبلش کرنا شروع کیا ہے ۔اللہ تعالیٰ اس سلسلۂ اربعینا ت نبوی کے مرتبین وناشرین کی کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے۔(آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
تقریظ |
5 |
اللہ تعالیٰ بندے کے گمان کے مطابق ہوتا ہے |
14 |
اللہ اپنے بندوں سے ماں کی نسبت زیادہ محبت کرتا ہے |
15 |
اللہ تعالیٰ صلہ رحمی کرنے والوں کو اپنے ساتھ جوڑتا ہے |
16 |
اللہ عزوجل کی رضوان کا بیان |
18 |
کلمہ توحید |
19 |
آسمانوں اور زمینوں کو اللہ تعالیٰ اپنے ہاتھوں میں لپیت لے گا |
20 |
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعائیں قبول کرتا ہے |
21 |
اللہ تعالیٰ ہی غیب کا علم جانتا ہے |
22 |
اللہ عزوجل کا دست مغفرت پھیلا ہوا ہے |
23 |
رب کریم توبہ کرنے والوں سے محبت کرتا ہے |
24 |
اللہ تعالیٰ کے نام کی عظمت |
25 |
اللہ تعالیٰ ہی روزی رساں ہے |
27 |
اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی حفاظت فرماتا ہے |
27 |
خوف الہٰی کی فضیلت |
28 |
اللہ تعالیٰ اپنے علم وقدرت سے ہر کسی کے ساتھ ہوتا ہے |
30 |
اللہ نے مشرکین پر جنت میں داخلہ حرام کر دیا ہے |
30 |
وہی ہوتا ہے جومنظور الہ ہوتا ہے |
31 |
اللہ تعالیٰ وحدہ لا شریک ہے |
32 |
رحمت الٰہی کی وسعت |
33 |
اللہ سب سے بڑا ہے |
35 |
اللہ تعالیٰ ہی ہدایت کی توفیق دیتا ہے |
37 |
آسمانوں اور زمین کے خزانے اللہ کے پاس ہیں |
38 |
اللہ تعالیٰ ہی جبار قہار و متکبر ہے |
39 |
اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پہ نزول فرماتا ہے |
40 |
اللہ تعالیٰ کریم ہے |
41 |
روز محشر بارگاہ ایزدی میں جواب دہی |
41 |
توبہ کرنے والوں پر اللہ تعالیٰ کا خوش ہونا |
42 |
زمین و آسمان کا خالق اللہ تعالیٰ ہے |
44 |
رب راضی تے سب راضی |
45 |
دیدار الہٰی |
46 |
یہ صبر اور غیرت بھی اللہ عزوجل کے پاس ہے |
46 |
دلوں پر اختیار صرف رب تعالیٰ کا ہے |
47 |
عطا کرنے سے اللہ کے خزانوں میں کمی نہیں آتی |
47 |
فہرست آیات قرآنیہ |
49 |
فہرست احادیث نبویہ |
51 |
مراجع و مصادر |
54 |